پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ایران امریکا مذاکرات کےلیے کوششیں مسلسل جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سہولت کاری فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحق ڈار نے کہا کہ  پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ایران امریکہ مذاکرات کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ سہولت کاری کے عمل پر صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ بیانات ہی پاکستان کی اصل پالیسی کے عکاس ہیں۔بے نام حکام یا ذرائع سے منسوب خبریں چاہے وہ پرنٹ میڈیا پر ہوں یا سوشل میڈیا پر،پاکستان کے سرکاری موقف کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

ترجمان  نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کرنے اور صرف سرکاری بیانات پر توجہ دینے کی تاکید کی۔

Load Next Story