کراچی؛ محکمہ موسمیات کی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.8 ڈگری اضافے سے 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر تک شہر کا موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتے کو شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1.8ڈگری اضافہ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر میں بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود حدت محسوس کی گئی، دن کے وقت نمی کا تناسب 67 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.8 ڈگری اضافے سے 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اتوار اور پیر کو شہر میں موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران نمی کے تناسب میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

Load Next Story