بازار کیلیے جانے والی لڑکی اغوا، ساری رات جنسی زیادتی کا انکشاف
راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج، منت سماجت کے بعد ملزمان صبح چھوڑ کر گئے
راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر سے بازار کیلیے نکلنے والی لڑکی کو اوباش نوجوانوں نے یرغمال بناکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈاالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی آریہ محلہ کرسچن کالونی سے بازار جانے والی لڑکی اوباشوں کے ہتھے چڑھ گئی، جس کو اغوا کے بعد رات بھر اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق منت سماجت کے بعد ملزمان لڑکی کو صبح گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے، وارث خان پولیس نے متآثرہ لڑکی والدہ کی درخواست پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
والدہ کی جانب سے دائر درخواست میں زیدی اور غنی نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔