واشنگٹن میں دورانِ پریس ڈنر فائرنگ؛ وزیراعظم کا اظہار تشویش، امریکی صدر کے لیے نیک تمنائیں
وزیرِاعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کراسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام مین وزیرِاعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Deeply shocked by the disturbing shooting incident at the White House Correspondents’ Association Dinner in Washington, D.C., a short while ago.
Relieved to know that President Trump, the First Lady, and other attendees are safe.
My thoughts and prayers are with him, and I wish…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 26, 2026
وزیرِاعظم شہباز شریف فائرنگ کے واقعے پر شدید صدمے کا اظہار جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر شرکاء کے محفوظ ہونے پر اطمینان کیا۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمنائیں، سلامتی اور خیریت کی دعا کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعے کی خبر سے شدید تشویش ہوئی، خوشی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر کی تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی تھی۔
فائرنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اؤل کو سیکیورٹی ادارے نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔