حملہ آور کی تصویر جاری، شناخت بھی سامنے آگئی

مشتبہ شخص کی تصویر امریکی صدر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی شیئر کی گئی

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں پیش آنے والے واقعے میں گرفتار مسلح مشتبہ شخص کی شناخت کول ٹوماس ایلن کے نام سے ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کا رہائشی 31 سالہ شہری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ملزم کو تقریب کے دوران حراست میں لیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔

واقعے سے متعلق مشتبہ شخص کی تصویر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی شیئر کی گئی۔

تاحال حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔

اس سے پہلے امریکی اور روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ شوٹر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

Load Next Story