کراچی اور خیبر ایجنسی میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

باڑا کی 16 ماہ کی لائبہ اور کراچی کے ایک سالہ احمد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے۔

رواں برس اب تک ملک بھر117 پولیو کے کیسز ریکارڈ ہوچکےہیں ۔ فوٹو: فائل

LONDON:
کراچی اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں برس ملک میں ریکارڈ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کی 16 ماہ کی لائبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لائبہ کو انسداد پولیو کی ویکسی نیشن نہیں دی جاسکی تھی ۔ اس کے علاوہ کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی کا ایک سالہ احمد بھی پولیو کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوگیا ہے، احمد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس اب تک ملک بھر117 پولیو کے کیسز ریکارڈ ہوچکےہیں جن میں سے سندھ میں11 کیسز سامنے آئےان میں سے 10 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Load Next Story