پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 193 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 192 رنز بنائے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 40 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔

سلطانز کی جانب سے شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 31، صاحبزادہ فرحان 30،  اسٹیون اسمتھ 30،  جوش فلیپی 11، کپتان ایشٹن ٹرنر 9 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، کرس گرین، فہیم اشرف، شاداب خان، سلمان ارشاد اور سلمان مرزا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story