پی ایس ایل: پلے آف مرحلے میں کون کس کے مدمقابل آئے گا؟
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔
گزشتہ روز حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بہتر نیٹ رن ریٹ پر ایونٹ سے باہر کردیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پہلے سے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے درمیان دوسری پوزیشن کا مقابلہ تھا جو اسلام آباد نے ملتان کو شکست دے کر حاصل کرلی۔
پشاور زلمی کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
𝐀𝐍𝐃 𝐓𝐇𝐄𝐍 𝐓𝐇𝐄𝐑𝐄 𝐖𝐄𝐑𝐄 𝐅𝐎𝐔𝐑!
The race to finale has begun. The Qualifier and two Eliminators are the next pit stop of HBL PSL 11 🙌#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/lbKaSLseTX— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 26, 2026
پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلیمینیٹر میچ 29 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں ہوگا۔
کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم اور ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم یکم مئی کو فائنل میں رسائی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔
We have the final four in the PSL 🍿 pic.twitter.com/ez91D6Xus5
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 27, 2026
ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔