کراچی؛ گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر بچی جاں بحق

والدہ گھریلو کام میں مصروف تھی کہ بچی کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق ہوگئی، پولیس

کراچی:

بن قاسم ٹاؤن در محمد گوٹھ کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن تھانے کے علاقے پیری سندھی گوٹھ در محمد گوٹھ ناد علی امام بارگاہ کے قریب گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ بچی کی شناخت 3 سالہ بی بی شفا دخترراشد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن فیصل رفیق کے مطابق متوفیہ بچی کے والد محنت کش ڈرائیور ہے اور متوفیہ بچی کا والد گھر سے کام پر چلا گیا جبکہ والدہ گھریلو کام میں مصروف تھی کہ بچی کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

Load Next Story