حزب اللہ کا لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملہ، ویڈیو وائرل ہوگئی
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے علاقے تیباہ میں پیش آیا، جہاں حزب اللہ نے ایک ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوجی پوزیشن کے قریب کارروائی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج اپنے زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی۔ اسی دوران فوجیوں کو ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
فوٹیج کے مطابق ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ قریب موجود اسرائیلی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگتے نظر آئے۔
Footage shows a Hezbollah explosive-laden drone striking near Israeli troops during the evacuation of wounded soldiers in the southern Lebanon town of Taybeh this morning.
The troops are seen firing at the drone before it crashes to the ground and explodes. pic.twitter.com/N3zSA1wW3Fتاحال اس واقعے میں جانی نقصان یا زخمیوں کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی ایک اور مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال خطے میں جنگی حکمت عملی کو تبدیل کر رہا ہے اور اس طرح کے حملے مستقبل میں مزید بڑھ سکتے ہیں۔