15 فلسطینی قیدی تشدد اور بھوک زدہ حالت میں اسرائیلی قید سے رِہا
اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی میں کیرم شالوم کراسنگ کے ذریعے 15 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جن میں سے کئی زخمی اور بھوک زدہ حالت میں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رہائی اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے گزشتہ دو سالوں کے دوران غزہ سے حراست میں لیے گئے ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں رکھا ہوا ہے اور انسانی حقوق کے گروپوں اور دستاویزی شہادتوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو انسانی بنیادوں پر کم سے کم سہولیات میں رکھا جاتا ہے اور انہیں تشدد، بھوک اور طبی غفلت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
15 زیر حراست فلسطینیوں کو کریم شلوم کراسنگ کے ذریعے منتقل کیا گیا اور وہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ہمراہ سینٹرل انکلیو کے دیر البلاح میں واقع الاقصیٰ شہدا ہسپتال لائے گئے۔
عینی شاہدین نے ترک سرکاری میڈیا انادولو کو بتایا کہ رہائی پانے والے قیدی شدید کمزور اور تھکے ہوئے دکھائی دے رہے تھے جن میں سے کچھ پر تشدد کے نشانات ظاہر تھے۔