اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ممکنہ ٹرانسفر، نئی تعیناتیوں سےمتعلق وکلا اور بینچ کا اہم مکالمہ

کسی نے تو کام کرنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ججز کی ممکنہ ٹرانسفر اور نئی تعیناتیوں سے متعلق خبروں کے تناظر میں وکلاء اور بنچ کے درمیان اہم مکالمہ ہوا۔

ایک وکیل نے نشاندہی کی کہ کیس پہلے جسٹس سردار اعجاز خان سن رہے تھے، تاہم اب ان کا سنگل بنچ دستیاب نہیں اور وہ صرف ڈویژن بنچ میں کیسز سن رہے ہیں، جبکہ ججز کی ٹرانسفر اور نئے ججز کی تعیناتی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ “کسی نے تو کام کرنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں”، اور مزید کہا کہ نئے آنے والے ججز کب آئیں گے یہ واضح نہیں، اس لیے موجودہ ججز ہی عدالتی امور نمٹا رہے ہیں۔

اسی دوران ایک اور کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے پر وکیل نے استفسار کیا کہ کیا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا، جس پر جسٹس کیانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “فیصلہ آج ہی ہو جائے گا، ویسے بھی ہمارے پاس 24 گھنٹے رہ گئے ہیں۔

Load Next Story