پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب
بھارتی صحافیوں نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح اشارہ دے دیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے محض 24 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں خود کش دھماکا کس نے کرایا سب سمجھ سکتے ہیں۔
آدتیہ راج کول نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے ہماری پہچان کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا چہرہ افغانی، بھارتی، بنگلہ دیشی یا کسی مقامی بلوچ کا بھی ہو سکتا ہے۔
راجیش پاور نے کہا کہ پاکستان کیخلاف دونوں دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد بھارت جبکہ ہتھیار اور انٹیلیجنس اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔