ایلون مسک کی نیا بینکنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک جلد ہی ایک نئے بینکنگ اور پیمنٹس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے جا رہے ہیں جو ان کے ایکس کو ایک ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایکس منی نامی اس مالیاتی فیچر کا محدود آغاز آئندہ دنوں میں متوقع ہے، تاہم ریگولیٹری رکاوٹیں اب بھی اس کی راہ میں حائل ہیں۔
ایکس پہلے ہی امریکا کی درجنوں ریاستوں میں لائسنس حاصل کر چکا ہے جبکہ کمپنی گزشتہ سال ویزا کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر چکی ہے تاکہ ڈیجیٹل والیٹ اور پیئر ٹو پیئر پےمنٹ سروس کو سپورٹ کیا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق یہ فنانشل سروس پلیٹ فارم ’زبردست فوائد‘ بھی پیش کرے گا، جن میں 6 فی صد منافع والا سیونگ اکاؤنٹ اور کچھ ٹرانزیکشنز پر 3 فیصد کیش بیک شامل ہیں۔
ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے 2023 میں ٹوئٹر کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے کچھ ہی مہینوں بعد ایک ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے یہ پلیٹ فارم 2022 مین خریدا تھا۔