بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں واقع مسلمانوں کی قدیم درس گاہ جامعہ سراج العلوم کو بند کرنے کا حکم

ڈویژنل کمشنر نے کالعدم قانون یو اے پی اے کا اطلاق کرتے ہوئے جامعہ کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں واقع مسلمانوں کی قدیم درس گاہ جامعہ سراج العلوم کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک اور کارروائی کی ہے اور مسلمانوں کے خلاف ایک اور غیر قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے جامعہ سراج العلوم کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈویژنل کمشنر نے اپنے جاری کردہ حکم نامے میں جامعہ کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے اور اس پر کالعدم قانون یو اے پی اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔

یہ کشمیری مسلمانوں کی معروف اور قدیمی درس گاہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت کی یہ مذموم کارروائیاں مذہبی آزادی کے خلاف ہیں، یہ بھارتی حکومت کی مذہبی انتہائی پسند کی ایک اور مثال ہے۔

Load Next Story