برطانوی بادشاہ چارلس سوم اہلیہ سمیت اپنے پہلے دورے پر امریکا پہنچ گئے

4روزہ دورے میں شاہ چارلس سوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے

بادشاہ چارلس اور ملکہ کامیلا امریکا کے 4 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

 برطانیہ کے بادشاہ اپنے پہلے سرکاری دورے پر اہلیہ کامیلہ چارلس کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اترا جہاں اعلیٰ امریکی حکام استقبال کے لیے موجود تھے۔

برطانوی شاہ چارلس کا امریکا کا یہ چار روزہ دورہ ہے اور بطور بادشاہ ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جس کا مقصد برطانیہ اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے جو حالیہ دونوں میں کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔

برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ اس دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں وائٹ ہاؤس میں تقریب، سرکاری ضیافت اور دیگر اہم ملاقاتیں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں برطانوی بادشاہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جو ایک غیر معمولی اور اہم سفارتی موقع سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ دورہ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے موقع پر بھی کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران بادشاہ اور ملکہ نیویارک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

اس اہم دورے کو برطانیہ اور امریکا کے درمیان اسپیشل ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے خطے پر دور رس نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

"

Load Next Story