عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار

برینٹ کروڈ کی قیمت 45 سینٹ اضافے کے بعد 108.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کی سفارتی کوششیں تاحال کامیاب نہ ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت میں 45 سینٹ (0.4 فیصد) اضافے کے بعد 108.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل سیشن میں بھی 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ مسلسل ساتواں دن ہے جب قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے جون کے سودوں میں 58 سینٹ (0.6 فیصد) اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 96.96 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری روز میں اس میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Load Next Story