سجاد علی نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

سجاد علی کو بھارتی شہریت کی بھی پیشکش ہوئی جس پر ان کا جواب سن کر سب دنگ رہ گئے

نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں مقیم نہیں، اور اس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

سجاد علی پاکستان کے مشہور گلوکار اور لیجنڈری فنکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا اور بعد میں ملک کے سب سے بڑے ٹیلنٹس میں شمار ہونے لگے، ان کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

سجاد علی گزشتہ چند سالوں سے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں اور اس کی وجہ نہایت افسوسناک ہے۔

اسی دوران جب وہ دبئی میں موجود تھے تو انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی گئی، اور ان کا جواب سن کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔

پوڈکاسٹ میں بتایا گیا کہ دبئی میں ایک بھارتی شہریت افسر نے سجاد علی سے کہا کہ وہ بھارتی شہریت حاصل کر لیں۔

اس پر سجاد علی نے فوراً جواب دیا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں۔

وہ آج بھی اتنے ہی محبِ وطن ہیں جتنے اپنے وطن میں رہتے ہوئے تھے، یہ بات اب تک ایک راز تھی، مگر ان کے دوست نے اسے شیئر کرنا ضروری سمجھا۔

Load Next Story