افغان طالبان رجیم میں سیکیورٹی بحران سنگین، اقوام متحدہ کا الرٹ جاری

افغانستان میں مارچ میں امدادی سرگرمیوں کیخلاف 86 واقعات رپورٹ ہوئے

دہشت گردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم نے عوامی فلاح و بہبود کو پسِ پشت ڈال دیا، انسانی بحران  شدت اختیار کرگیا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امدادی رابطہ(اوچا) نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی اور سیکیورٹی بحران نے امدادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

افغانستان میں مارچ میں امدادی سرگرمیوں کیخلاف 86 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں1 امدادی کارکن جاں بحق ہوا۔  افغان طالبان رجیم میں خواتین پر کام کی پابندیاں برقرارہیں اور امدادی سرگرمیوں میں شرکت پر 14 کیسز سامنے آئے۔

Load Next Story