حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان لاہور سے گرفتار

ملزمان سے مجموعی طور پر 91 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں

لاہور:

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رضوان اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں ایڈن سٹی لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر 91 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Load Next Story