سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ عالمی اور مقامی سطح پر چاندی بھی سستی ہوگئی

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔

امریکا ایران کشیدگی، مشرق وسطی میں غیر واضح جنگ بندی سے بین الاقوامی سطح پر قیمتی دھاتوں سمیت دیگر شعبوں کی مارکیٹوں میں غیریقینی ماحول کے باعث عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اتارچڑھ کے بعد مندی دیکھی جارہی ہے ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 89ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 627 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار 900روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 85ہزار  62روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 630روپے کی کمی سے 4لاکھ 15ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 38سینٹس گھٹ کر 73ڈالر 27سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 238روپے کی کمی سے 7ہزار 811روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 204روپے کی کمی سے 6ہزار 696روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story