لاہور: بیوی کو زہر پلا کر قتل کرنے والا سفاک شخص گرفتار

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک April 28, 2026
فوٹو: فائل

تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے ایک سنگین واردات میں ملوث ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک شخص وقار رسول نے مبینہ طور پر اپنی بیوی نادیہ رمضان کو زہریلا محلول پلا کر قتل کیا، جس پر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا اور اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اہم شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

قائم مقام ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔