امریکی بحریہ نے ایک اور جہاز کو ایران کی طرف جانے سے روک دیا
امریکی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی فوج نے ایک اور جہاز کو ایران کی بندرگاہ کی جانب بڑھنے سے روک دیا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی پابندیوں کے نفاذ اور مشتبہ سامان کی ترسیل کو روکنے کیلئے کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں موجود کارگو کے بارے میں خدشات تھے کہ وہ حساس یا ممنوعہ اشیاء پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خلیج میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، خاص طور پر جب آبنائے ہرمز کے اطراف کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی اپیل کی ہ، کیونکہ کسی بھی غلط فہمی سے بڑا تصادم جنم لے سکتا ہے۔