بھارت : بہن کی موت ثابت کرنے کیلیے بھائی قبر سے ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں 19 ہزار روپے کے لیے بہن کی موت کا ثبوت دینے کی غرض سے بھائی قبر سے ڈھانچے کو نکال کر بینک پہنچ گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست اڑیسہ میں پیش آیا، جیتو منڈا نامی شہری کی بہن کالرا منڈا نے اڑیسہ گرامین بینک میں 19ہزار 300 روپے جمع کرائے تھے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کا 2 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا جب کہ اس کا شوہر اور اکلوتا بچہ بھی انتقال کرچکے ہیں، جیتو اس کا واحد زندہ رشتہ دار تھا۔
🇮🇳 A man in India dug up his deceased sister's skeleton and brought it to the bank just to prove she had died.
He'd been trying to withdraw money from her account for months.
Staff kept telling him the account holder needed to appear in person.
He's illiterate and had no… pic.twitter.com/GXUpHoOThAجیتو نے اپنی بہن کے اکاؤنٹ میں جمع رقم نکلوانا چاہی جس پر بینک منیجر نے اسے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یا تو اکاؤنٹ ہولڈر کو لے آئیں یا موت کا سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثت کا ثبوت فراہم کریں۔
جیتو کے پاس نہ تو دستاویزات تھے اور نہ ہی کاغذات بنوانے کا کے لیے کسی طریقہ کار کا کوئی علم تھا، اس کے بعد جیتو نے گاؤں جاکراپنی بہن کی قبر کھودی، اس کی باقیات کو نکال کر کپڑے میں لپیٹا اور اپنے کندھے پر رکھ کر بینک پہنچ گیا جس کے بعد بینک انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
Odisha Man Digs Up Sister's Skeleton as Proof to Claim the Money in Her Account pic.twitter.com/1xzUKmerlC
Load Next Story