ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کا قتل، ملزمان رحمن شوٹر اور سویرا کو رہا کرنے کا حکم

واقعہ 2 فروری 2021 کو پیش آیا، ملزم نے تعلقات ختم کرنے اور دوسرے لڑکوں سے دوستی پر فائرنگ کی، خاتون ملزمہ بھی بری

عدالت نے 6 سال قبل ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ جوڈیشل کمپلیکس میں آپسی جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں سماعت ہوئی۔

پراسیکیوشن خاتون سمیت 2 ملزمان کیخلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے ملزمان رحمن شوٹر اور سویرا کو عدم شواہد پر بری کردیا۔

عدالت کا جیل حکام کو گرفتار ملزم رحمن شوٹر کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ اور اسامہ علی ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پراسیکیوشن کے پاس ملزمان کیخلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، دونوں ملزمان بے قصور ہیں انہیں بری کیا جائے۔

استغاثہ کے مطابق 2 فروری 2021 کو گارڈن کے علاقے میں واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ملزم رحمان نے فائرنگ کرکے مسکان، صدام حسین، ریحان شاہ اور عامر خان کو قتل کیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم رحمان اور مسکان کے درمیان تعلقات تھے جو ختم ہوگئے تھے، مسکان کو دوسرے دوستوں کے ساتھ دیکھ کر ملزم غصے میں آیا اور فائرنگ کردی تھی، ملزمان کیخلاف نبی بخش تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ

Load Next Story