دوسری خوشخبری کے بعد دیپیکا پڈوکون کی پہلی عوامی جھلک

چند روز قبل دیپیکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری اولاد کی آمد کی خوشخبری شیئر کی تھی

بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری بار والدین بننے کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں کو 28 اپریل کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں یہ جوڑی حمل کی خوشخبری منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار میڈیا کی نظروں میں آئی۔

چند روز قبل 19 اپریل کو دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری اولاد کی آمد کی خوشخبری شیئر کی تھی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

یہ جوڑا 2018 میں اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ دونوں کی پہلی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ ستمبر 2024 میں پیدا ہوئی تھی، اور اب دوسری خوشخبری نے مداحوں اور شوبز شخصیات میں خوشی کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

حمل کے باوجود دیپیکا پڈوکون اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ایٹلی اپنی نئی ایکشن فلم ’’راکا‘‘ کے شیڈول میں تبدیلیاں کررہے ہیں تاکہ اداکارہ کی صحت اور آرام کو ترجیح دی جا سکے۔ اس فلم میں الو ارجن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Load Next Story