پاکستان کی کینیا کو برآمدات بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

افریقی منڈیوں میں فارما، چاول، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں، زبیر موتی والا

پاکستان کے عالمی تجارتی روابط میں توسیع کی بدولت افریقی ممالک خصوصاً کینیا اور ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔

جولائی تا مارچ 26 - 2025 کے دوران کینیا کو برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی برآمدات 251.6 ملین ڈالر سے بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چاول، ٹیکسٹائل، ادویات، آئی ٹی سروسز اور قابلِ تجدید توانائی کی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سابق چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ محمد زبیر موتی والا نے کہا کہ افریقی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، فارما، چاول، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ فارما پراڈکٹس کی عالمی منظوری کے لیے مؤثر لابنگ کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی بھی اہم ملاقات ہوئی جس میں افریقی منڈیوں میں چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں (SMEs)، مشترکہ سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

محمد زبیر موتی والا نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو “میڈ اِن پاکستان” کو عالمی منڈی میں قابلِ فروخت برانڈ بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، عالمی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری وسعت کے لیے 'بی ٹو بی' روابط اور 'بی ٹو جی' وفود کی روانگی ناگزیر ہے۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تجارتی مضبوطی ملک کی معاشی ترقی اور برآمدات کے اضافے کی جانب مثبت پیشرفت ہے۔

Load Next Story