پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر

7دن گزرنےکےباوجود بھارت پاکستان پرلگائےگئےبےبنیاد الزامات کاایک بھی ثبوت پیش کرنےمیں ناکام رہا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر آ چکے ہیں۔

فالس فلیگ آپریشنزاورسرحد پاردہشتگردی کےذریعےاپنی سیاسی ناکامیوں سےتوجہ ہٹانامودی سرکار کا وطیرہ بن چکاہے۔ بھارتی تربیت یافتہ دہشتگردعبدالمجید کی گرفتاری اوراس سےبرآمد موادنے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کاپول کھول دیا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرنےپہلگام فالس فلیگ کےچنددن بعد بھارتی ریاستی دہشتگردی سےمتعلق ناقابل تردیدشواہددنیا کےسامنے پیش کیے۔  ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7دن گزرنےکےباوجود بھارت پاکستان پرلگائےگئےبےبنیاد الزامات کاایک بھی ثبوت پیش کرنےمیں ناکام رہا۔ بھارتی فوج کےحاضرسروس افسران پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتےہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوآئی ای ڈیزاوردھماکا خیزموادفراہم کرکے سیکیورٹی فورسزاورعام شہریوں کونشانہ بنارہاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان کےدہشتگردبھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں  ۔ پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت،علاج سمیت دیگر سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کےسامنے رکھ چکا ہے۔

Load Next Story