معرکہ حق کو ایک سال مکمل؛ شہید کی والدہ، سماجی کارکن اور نوجوانوں کے تاثرات

خواہش ہے کہ پاکستان کے دشمنوں سے لڑنے کے لیے میرا پوتا بھی پاک فوج میں جائے، شہید کی والدہ کا پیغام

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر شہید کی والدہ، سماجی کارکن اور نوجوانوں نے اپنے تاثرات پیش کیے ہیں۔

معرکہِ حق میں اپنی جان وطن پر قربان کرنے والے نائیک محمد وقار خالد شہید کی والدہ نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ معرکہِ حق کے دوران میرا بیٹا بنالہ سیکٹر میں تعینات تھا، 10 مئی کو فون پر بات ہوئی تو بیٹے نے کہا امی دعا کریں مجھے شہادت نصیب ہو۔

شہید کی والدہ نے کہا کہ میں خوش نصیب ماں ہوں، میرا بیٹا وطن پر قربان ہوا، خواہش ہے کہ پاکستان کے دشمنوں سے لڑنے کے لیے میرا پوتا بھی پاک فوج میں جائے۔ جب تک وقار خالد جیسے بیٹے ہیں دشمن پاک دھرتی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

عالم دین نے بتایا کہ ہماری ہمت کی وجہ جذبہء ایمانی اور پاک فوج سے محبت ہے، دفاع وطن کی خاطر ہم ہر مشکل میں ہر دم حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے ہے نا قابل تسخیر حوصلوں کی اڑان، ہمارے خواب بلند، ہمارے حوصلے مضبوط، کتاب ہمارا ہتھیار، کردار ہماری پہچان، ہمارے وطن کو جہاں بھی ضرورت پڑے ہم حاضر تھے اور ہم حاضر ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ معرکہء حق میں ہم حق پر کھڑے رہے، دشمن یہ جان لے، اگر اس کی میلی آنکھ ہم پر پڑی تو ہم ہیں بنیان مرصوص۔

Load Next Story