اٹلی کے اوپننگ بیٹر کی انگلش ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان
اٹلی کے اوپننگ بیٹر ایمیلیوگے کی انگلش ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمیلیوگے انگلش ٹیم میں اوپنر کی دوڑ میں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
اس پوزیشن کے دیگر دعویدار کاؤنٹی چیمپئن شپ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
ایمیلیو گے نے حالیہ میچز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک ناقابلِ شکست 159 رنز کی اننگز بھی کھیلی، یہ اس سیزن میں ان کی دوسری سنچری تھی۔
EMILIO GAY!!! 🌟
BACK-TO-BACK CENTURIES ON HOME SOIL. 🏡#ForTheNorth pic.twitter.com/wUfkHGHkK7— Durham Cricket (@DurhamCricket) April 27, 2026
وہ رواں سیزن میں اب تک 344 رنز بنا چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 74 ہے جو انگلینڈ کے جارحانہ ’بیز بال‘ انداز کے مطابق سمجھا جا رہا ہے۔
Emilio Gay presses England case with unbeaten 159 on a quiet day for rivals https://t.co/Kq0rWzyoFZ