کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نویں جماعت کی طالبہ کی اسکول کی چھت سے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نویں جماعت کی طالبہ کے اسکول کی چھت سے گرنے کے افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں واقعے کی تفصیلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
فوٹیج کے مطابق کنزا نامی طالبہ کو اسکول کی عمارت سے باہر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ گرنے سے قبل بچی کا اسکارف ایک ڈنڈے سے الجھ جاتا ہے جس کے بعد وہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے جا گری۔
مزید پڑھیں: کراچی: نجی اسکول میں طالبہ کی ہلاکت کامقدمہ پرنسپل اور ٹیچر کے خلاف درج
یاد رہے کہ یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا، جبکہ شدید زخمی ہونے والی طالبہ کنزا گزشتہ روز دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔