پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی
پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز سامنے آیا ہے جہاں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شطرنج کے 11 سالہ پاکستانی کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شطرنج کی دنیا میں ارینا انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
A proud moment for Pakistan! 🇵🇰
Saad Jahangir Manj becomes Pakistan’s first-ever Arena International Master (AIM) in chess.
An inspiring achievement for youth across the nation.#Chess #RisingStar #PrideOfPakistan #PSB
پاکستان کے لیے باعثِ فخر! 🇵🇰
سعد جہانگیر منج شطرنج میں AIM… pic.twitter.com/T8TL9yv3if— Pakistan Sports Board (@Pak_SportsBoard) April 29, 2026
یہ کامیابی نہ صرف سعد کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بھی سعد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ملک میں شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔