سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

وال چاکنگ، احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہروں پر پابندی برقرار رہے گی، نوٹیفکیشن

فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے اور دفعہ 144 کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران وال چاکنگ، احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہروں پر پابندی برقرار رہے گی، اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو صرف ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی اور نجی گارڈز کو دوران سفر گاڑیوں میں اسلحہ چھپا کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز مقدمات درج کرنے کے مجاز ہوں گے۔

Load Next Story