سانحہ مچھیل، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک المناک داستان

بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کو شہید کرکے نام نہاد "کامیاب انکاؤنٹر" کا دعویٰ  کرتی رہی

سانحہ مچھیل کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور سیاسی شعور کا ایک لازوال باب ہے۔

30اپریل 2010 کومچھیل میں 3بےگناہ کشمیری بھارتی قابض فورسزکےہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ کشمیری نوجوان شہزاد خان،محمد شفیع اور ریاض لون کو روزگارکاجھانسہ دیکرقابض افواج نےجعلی مقابلےمیں شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کو شہید کرکے نام نہاد "کامیاب انکاؤنٹر" کا دعویٰ  کرتی رہی۔

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی فیک انکاؤنٹرز اور جبری گمشدگیاں روز کا معمول  ہیں۔ بھارتی  مظالم نے کشمیریوں کو ان کی منزل پاکستان سے وابستگی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

Load Next Story