پاکستان جونیئر پیڈل رینکنگ کپ کا آغاز کل سے ہوگا
چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو نیشنل پیڈل لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے
پاکستان جونیئر پیڈل رینکنگ کپ 2026 کا آغاز یکم مئی سے پیڈل ورس کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی بوائز انڈر-14 اور بوائز انڈر-16 کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو نیشنل پیڈل لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔
چیمپئن شپ میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کھلاڑی انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی پی ایشیاء جونیئر کپ 2026 میں شرکت کے حقدار ہوں گے۔