افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر
افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج کو نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں میسرہیں بلکہ پاکستان میں دراندازی کی بھی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف بطور"اسٹریٹجک ایسٹ" استعمال کررہےہیں۔ افغانستان کےصوبہ کنڑ سے فتنہ الخوارج کےکمانڈرعبدالحمید خراسانی کی پاکستان پرحملہ کرنےکی دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہورہی ہے۔
فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید خراسانی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہمارے زیادہ تر مجاہدین اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ مجاہدین احکامات کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان کی فوج کو جواب دیا جاسکے۔
ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کے کمانڈز کا افغان طالبان کے احکامات کے تابع ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ افغان طالبان رجیم ہی درحقیقت اس فتنے کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔