معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی میں کیمپس ٹاک کا انعقاد  

معرکہ حق کی عظیم فتح کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ہم اس پر فخر کرتےہیں، شرکاء

 ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ کیمپس ٹاک میں علمی شخصیات، دانشوروں اور طلبا و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

مباحثہ کا عنوان " معرکہ حق سے عالمی ثالثی تک پاکستان کیلئے سب سے بڑی کامیابیاں کیا ہیں " رکھا گیا۔ مقررین نے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری،عالمی سطح پر ثالثی کے بڑھتے  کردار اور بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ کو نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔  

مباحثہ میں ماہرین تعلیم نے کہا کہ پاکستان دنیا کیلئے امن کا ضامن اوربااثر ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان نےعالمی سطح پرخود کوایک ذمہ دار، باوقار اور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طورپرمنوایا ہے۔ 

مباحثے کے شرکاء کا کہنا تھاکہ معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے  بھارت کو جنگی میدان، ڈیجیٹل اور سفارتکاری میں بھی شکست دی۔  بھارت نے پاکستان کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی ہیں اس میں ہر بار ناکام رہاہے۔

Load Next Story