کراچی: پولیس افسر کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت
مومن آباد پولیس نے پولیس افسرکے قتل میں ملوث اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں پولیس افسر کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مومن آباد پولیس نے پولیس افسرکے قتل میں ملوث اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق 22 اپریل کو اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرارکوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم عمر ولد سعید کو گرفتار کیا سہولت کار ملزم سے ملزمان کو فرار کرانے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے ملزم فرار ہونے والے ملزمان سے مسلسل رابطے میں تھا اور کیس کی پیش رفت کے متعلق مرکزی ملزمان کو آگاہ کررہا تھا۔
ملزم نے ہی مرکزی ملزمان کی شہر سے فرار ہونے میں مکمل مدد کی تھی گرفتار ملزم اور اس کے موبائل فون سے مزید تفصیلات حاصل کرلی گئی ہے۔مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔