راولپنڈی: پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پیزا شاپ سے صبح ساڑھے 5 بجے ڈیوٹی ختم کر کے پیدل گھر جا رہی تھی

فوٹو فائل

راولپنڈی میں پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان نے افسوسناک واقع کی ویڈیو بنائی اور شئیر کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پیزا شاپ سے صبح ساڑھے 5 بجے ڈیوٹی ختم کر کے پیدل گھر جا رہی تھی کہ اڈیالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار 3 افراد نے اسے روکا۔

اس دوران پیزا شاپ پر کام کرنے والا ایک ساتھی محمد علی بھی وہاں آ کر رکا، ملزمان زبردستی قریبی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب کھنڈر نما مکان میں لے گئے۔

مکان کے قریب محمد علی کو الگ بٹھا دیا گیا، ایک شخص نے زبردستی زیادتی کی اور زیادتی کے وقت ویڈیو بھی بنائی جسے محمد علی کے نمبر پر بھیجا گیا، ویڈیو کی بنیاد پر رابطے میں رہنے کے لیے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

ملزم نے محمد علی کے نمبر سے ایک نمبر پر ساڑھے تین ہزار روپے کی ٹرانزیکشن بھی کروائی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، متاثرہ ورکنگ ویمن کا میڈیکل پراسس کرایا جائے گا۔

Load Next Story