بوٹ بیسن تھانے کی رشوت ستانی کے معاملے پر دو افسران معطل
انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کو دی گئی ہیں
بوٹ بیسن تھانے کی رشوت ستانی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
ترجمان ساؤتھ زون پولیس کراچی کے مطابق واقعے کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کو دی گئی ہیں۔ پولیس میں غیر پیشہ وارانہ رویے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔