اینڈومیٹریوسس کی تشخیص کے لیے انقلابی ٹیکنالوجی تیار

یہ ٹیکنالوجی تشخیص کے طویل انتظار کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے

سائنس دانوں نے ایک انقلابی امیجنگ ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو اینڈومیٹریوسس کی تشخیص کے طویل انتظار کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے اور مریضوں کو تکلیف دہ اور پیچیدہ طبی عمل سے بچا سکتی ہے۔

نئی تکنیک کی مدد سے ڈاکٹرز اب جسم کے اندر بننے والی نئی خون کی نالیوں اور سوزش کو براہِ راست دیکھ سکیں گے، جس سے بیماری کی بروقت اور درست تشخیص ممکن ہو جائے گی۔

فی الحال برطانیہ میں اینڈومیٹریوسس کی باقاعدہ تشخیص میں اوسطاً 9 سال اور 4 ماہ لگ جاتے ہیں، جو مریضوں کے لیے ایک طویل اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔ اس تاخیر کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بیماری کی علامات (جیسے شدید دردناک اور زیادہ مقدار میں ماہواری، تھکن اور رفع حاجت کے دوران تکلیف) اکثر دیگر بیماریوں، خصوصاً آئی بی ایس (Irritable Bowel Syndrome) سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ نئی ٹیکنالوجی وسیع پیمانے پر استعمال میں آ گئی تو نہ صرف تشخیص کا وقت کم ہوگا بلکہ لاکھوں خواتین کو بروقت علاج کی سہولت بھی میسر آ سکے گی۔

Load Next Story