طالبان رجیم کیخلاف افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی
ہم چاہتے ہیں کہ کابل شہر پاکستان کا حصہ بن جائے، افغان شہری
کابل سے افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے غیرمعمولی اپیل پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو پیغام میں افغان شہری کو کہتے ہوئے سناجا سکتا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت ہمیں افغان طالبان سے آزادی دلوائے، کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں۔
شہری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کابل شہر پاکستان کا حصہ بن جائے، افغان عوام جلد طالبان رجیم سے نجات حاصل کر لیں گے۔
افغان طالبان کی آمرانہ طرزِ حکمرانی اور طاقت کے بل پر اقتدار برقرار رکھنے کی کوششیں منفی جذبات کو مزید ہوا دے رہی ہیں