بھکر: بااثر شخص کی نوجوان طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا

ملزم کی جانب سے میٹرک کی طالبہ کو بلیک میلنگ کے ذریعے مسلسل جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاتا رہا

پنجاب کے ضکع بھکر میں اوباش شخص عمران نے دہم کلاس کی طالبہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو بنالی۔

رپورٹ کے مطابق بھکر کے نواحی گاؤں چک نمبر 49 ٹی ڈی اے میں حوا کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، 25 سال سے زائد عمر کے اوباش شخص نے دہم کلاس کی لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر اس کی  ویڈیو بھی بنالی۔

ملزم کی جانب سے معصوم بچی کو بلیک میلنگ کے ذریعے مسلسل جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی جانب سے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا گیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سرائے مہاجر میں مقدمہ درج کرلیا گیا، حکام نے کہا کہ گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

متاثرہ طالبہ نے کہا کہ او باش شخص محلے دار ہے جو نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا، ملزم کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ بھی اختیار کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم عمران کا کردار ٹھیک نہیں، 2 شادیاں بھی ناکام ہوئیں، متاثرہ خاندان غریب لوگ ہیں جبکہ ملزم بااثر ہے۔

Load Next Story