پاکستان اور زمبابوے ویمن ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ویمن  ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور زمبابوے ویمن ٹیم عبوری کپتان ٹومویلو سیبانڈا نے ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز میں بہترین نتائج پیش کرنے کا عزم کیا۔

یاد رہے کہ  پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوٹی سیریز کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ سیریز کا مقصد انگلینڈ میں ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی کپ 2026 کے لیے تیاریاں اور بہترین کمبینیشن تیار کرنا ہے۔

Load Next Story