پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلا دیش فاسٹ بولرز پر انحصار کرے گا، اسپنر ساجد خان

ڈومیسٹک سطح پر قومی ٹورنامنٹ میں میرے اپنی پشاور ریجن  نے موقع نہیں دیا

معروف اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش اپنے فاسٹ بولرز پر انحصار کرے گا لیکن ہم ہر طرح کی وکٹوں پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں، مجھ پر ریڈ بال کا کھلاڑی ہونے کا ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔

 بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے لیے قومی تربیتی  کیمپ میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ساجد خان نے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

بنگلا دیش کے خلاف 2021 میں میرپور ٹیسٹ  کی پہلی اننگز میں 82 رنز دے کر 8وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ میچ میں 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے ساجد خان نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کے باوجود بدقسمتی سے میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔

ڈومیسٹک سطح پر قومی ٹورنامنٹ میں میرے اپنی پشاور ریجن  نے موقع نہیں دیا،چنانچہ مجھے کارکردگی دکھانے کا موقع نہ ملا اور پی ایس ایل میں نہیں کھیل سکا،14 ٹیسٹ میچز میں 65 وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد خان نے کہا کہ میں اور میرے اسپنر ساتھی نعمان علی بنگلا دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں،بنگلا دیش کے پاس دو سے تین ایسے فاسٹ بولر ہیں جو 140  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کرا رہے ہیں، بنگلا دیش کے پاس مستفیض الرحمان  کی شکل میں مستند بیٹر موجود ہے۔

امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے گی،پاکستان کے حسن علی سینیئر بولر ہیں۔

Load Next Story