پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کیلیے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ایچ ایف، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی، نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ منظور الحسن کی سفارشات کی روشنی میں بیلجیئم اور انگلینڈ میں 13 جون سے 28 جون 2026 تک شیڈول ایف آئی ایچ پرو لیگ کے اہم ترین مقابلوں کی تیاری کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 4 مئی 2026 سے 6 جون 2026 تک جاری رہے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام مدعو کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 مئی 2026 کو شام 5:00 بجے تک پی ایس بی (PSB) کوچنگ سینٹر لاہور میں ہیڈ کوچ کو رپورٹ کریں۔ کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ متعلقہ محکمے کا این او سی، کم از کم 6 ماہ کی میعاد والا پاسپورٹ، 8 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور پلینگ کٹ (رنگین اور سفید) لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ایچ ایف نے تمام متعلقہ محکموں اور اسپورٹس بورڈز بزریعہ لیٹر اطلاع دی ہے کہ وہ 3 مئی سے 30 جون 2026 تک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی اس حاضری کو 'آن ڈیوٹی' شمار کریں اور انہیں فوری این او سی جاری کریں۔
تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز: منیب الرحمٰن (واپڈا)، علی رضا (نیوی)، وقار (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ایم پی سی ایل)، بلال خان (کوئٹہ)، عون محمد (لاہور)، فیضان جنجوعہ (کسٹمز)، اویس رشید (لاہور) اور زبیر (آرمی)۔
ڈیفنڈرز:سفیان خان (کسٹمز)، عماد بٹ (این بی پی)، ابوبکر محمود (این بی پی)، ارباز (ایم پی سی ایل)، ندیم خان (ایم پی سی ایل)، عبدالمنان (پی اے ایف)، حماد انجم (واپڈا)، ایم عبداللہ (ایم پی سی ایل)، ارشد لیاقت (ایم پی سی ایل)، ایم زین (کسٹمز)، علی حمزہ (نیوی)، یاسر اسلام (بنوں)، بابر سادات (کراچی)، سعد شفیق (لاہور)، سفیان (آرمی)، ایم حماد (ڈی ایچ اے)، بشارت علی (نیوی)، سمیع اللہ (کسٹمز)، عمر مصطفیٰ (واپڈا)، عماد (آرمی)، عدنان (کراچی)، ارباز ایاز (کراچی)، یاسر علی (پشاور)، ایم امجد (لاہور) اور احسن ندیم (لاہور)۔
مڈ فیلڈرز: معین شکیل (واپڈا)، غضنفر علی (ایم پی سی ایل)، زکریا حیات (نیوی)، عمیر ستار (ایم پی سی ایل)، سلمان رزاق (واپڈا)، جنید منظور (این بی پی) اور ایم عماد (کسٹمز)۔
اسٹرائیکرز:افراز خان (ایم پی سی ایل)، احمد ندیم (ایم پی سی ایل)، حنان شاہد (واپڈا)، رانا وحید اشرف (واپڈا)، عبدالرحمٰن (پی اے ایف)، حمزہ فیاض (کسٹمز)، ابوذر (کسٹمز)، رانا ولید اشرف (نیوی)، بلال (چکوال)، بلال اکرم (لاہور)، عبداللہ یوسف (رینجرز)، عدیل لطیف (کسٹمز)، علی مرتضیٰ (ایم پی سی ایل)، شاہ زیب (کراچی)، سعد ظہیر (کراچی)، اکبر علی (لاہور)، عثمان اشرف (کراچی)، عبدالوہاب (کراچی) اور محمد محسن خان (لاہور) شامل ہیں۔
آفیشلز میں اولمپین منظور الحسن (ڈی ایچ اے) کو بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ اولمپین خواجہ محمد جنید اور اولمپین شکیل عباسی بطور کوچز اور سلطان اشرف بطور ویڈیو اینالسٹ فرائض انجام دیں گے۔