وزیراعظم کی پی ایس ایل فائنل کے لیے بہترین اقدامات کی ہدایت

وزیرداخلہ نے ملاقات میں وزیراعظم کو پی ایس ایل اور سیکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو  ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل کل لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ

Load Next Story