بھارت کےغیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات پرپاکستان کا اقوام متحدہ میں اصولی مؤقف
کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا، پاکستانی مندوب
پاکستان نے پہلگام فالس کی آڑمیں بھارت کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔
پاکستان نےبھارتی جارحیت سے قبل ہی اس کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ 2مئی 2025کو اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا۔ پاکستان کشیدگی پراقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پررضامند ہے۔