صومالی قزاقوں نے یمن کے ساحل سے آئل ٹینکر ہائی جیک کرلیا

قزاقوں نے سمندر کے کنارے واقع قصبے قندالا کے قریب ایک دور دراز ساحلی علاقے سے آئل ٹینکر کو روانہ کیا

صومالی قزاقوں نے یمن کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو ہائی جیک کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ٹی یوریکا نامی آئل ٹینکر کو ہائی جیک کر کے صومالیہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر کو قنا کی بندرگاہ کے قریب خلیج عدن میں قزاقوں نے قابو کیا۔

بی بی سی سے بات کرنے والے پنٹ لینڈ علاقے کے تین سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق قزاقوں نے سمندر کے کنارے واقع قصبے قندالا کے قریب ایک دور دراز ساحلی علاقے سے آئل ٹینکر کو روانہ کیا۔

22 اپریل کو صومالی قزاقوں کے ذریعہ آنر 25 کو ہائی جیک کرنے کے بعد، 10 دن کے عرصے میں اس علاقے میں آئل ٹینکر کی یہ دوسری ہائی جیکنگ ہے۔

آنر 25 موغادیشو کے لیے 18,500 بیرل تیل لے کر جا رہا تھا۔ سیکورٹی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہائی جیکنگ سے قبل ایم ٹی یوریکا مغربی افریقی ملک ٹوگو کے جھنڈے کا حامل تھا اور آج صبح کے وقت مسلح افراد نے اسے قابو کر لیا۔

اب یہ یمن اور صومالیہ کے درمیان خلیج عدن میں سفر کر رہا ہے اور آنے والے گھنٹوں میں صومالیہ کے پانیوں میں لنگر انداز ہونے کی توقع ہے۔

ایک الگ واقعے میں، یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹرانسپورٹیشن آپریشن (یو کے ایم ٹی او) نے جمعہ کو اطلاع دی کہ "مسلح افراد" ایک "اسکِف" پر یمن کے المکلا کے قریب ایک بلک کیریئر کے قریب پہنچے۔

Load Next Story