رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کی متعدد کوششیں کی گئیں
مجموعی طور پر 246 ڈرون کاپٹر حملوں کی کوشش کی گئی، جن میں سب سے زیادہ 215 واقعات بنوں ریجن میں رپورٹ ہوئے
فوٹو: فائل
رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کی متعدد کوششیں سامنے آئیں۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 246 ڈرون کاپٹر حملوں کی کوشش کی گئی، جن میں سب سے زیادہ 215 واقعات بنوں ریجن میں رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈی آئی خان میں 15، ملاکنڈ میں 7 اور پشاور میں 4 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔ مردان اور کوہاٹ میں دو، دو جبکہ ہزارہ میں ایک ڈرون حملے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حملوں کو جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکام بنایا گیا اور خوش قسمتی سے ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔